پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

پریانکا چوپڑا کا بالی ووڈ فلم سائن کرنے کا فیصلہ

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھلے ہی سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا ہو، تاہم وہ ایک اور بولی وڈ فلم کو سائن کرنے کا ارادہ کررہی ہیں۔پریانکا چوپڑا کو سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ میں سائن کیا گیا تھا، تاہم اداکارہ نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا، جس کے بعد کترینہ کیف کو ان کی جگہ کاسٹ کرلیا گیا۔اس وقت ایسا محسوس ہوا کہ پریانکا اپنے ہولی وڈ پروجیکٹس میں کافی مصروف ہیں، تاہم اب خبریں ہیں کہ وہ نامور ہدایت کار اور پروڈیوسر ویشال بھردواج کی فلم سائن کرنے جارہی ہیں۔ویشال بھردواج نے ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ

اس وقت پریانکا چوپڑا سے اپنی اگلی فلم کے سلسلے میں رابطے میں ہیں۔یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا ویشال بھردواج کی 2 کامیاب فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ان میں 2009 کی فلم ’کمینے‘ اور 2011 کی فلم ’7 خون معاف‘ شامل ہیں۔یہ دونوں تھرلر فلمیں تھیں، تاہم اس بار ویشال بھردواج پریانکا کو ماضی کی فلموں سے ہٹ کر لکھے گئے اسکرپٹ کی فلم آفر کررہے ہیں۔یہ فلم ویلیم شیکسپیئر کے ایک کامیڈی پلے سے متاثر ہوکر بنائی جارہی ہے۔ویشال کا کہنا تھا کہ ’ہم اس وقت اسکرپٹ پر کام کررہے ہیں، امید ہے کہ اگلے سال اس کی شوٹنگ کا آغاز ہوگا، جب تک پریانکا اپنی فلم دی سکائے از پنک کی شوٹنگ بھی مکمل کرلیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…