پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

شرمین عبید چنائے کی فلم ’’3 بہادر‘‘ کے تیسرے حصے کا ٹیزر سامنے آگیا

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(شوبز ڈیسک)آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کی اینیمیٹڈ فلم 3 بہادر کے تیسرے حصے کا پہلا ٹیزر سامنے آگیا ہے۔3 بہادر: رائز آف دی وارئیرز میں یہ تینوں سپر ہیرو ولن کے خلاف لڑنے کے لیے تیار ہیں جبکہ چند نئے کردار جیسے گھونچو نامی بندر جو کہ ولن نظر آتا ہے جبکہ 3 بہادر کی دوست ارما قابل ذکر ہیں۔اس فلم کے لیے مہوش حیات، فہد مصطفیٰ

، بہروز سبزواری، ثروت گیلانی، نمرہ بچا اور خالد ملک جیسے اداکاروں کی آوازیں استعمال کی گئی ہیں۔یہ فلم رواں سال دسمبر میں ریلیز ہوگی۔خیال رہے کہ 3 بہادر میں تین بچوں سادی، آمنہ اور کامل کو مرکزی کرداروں میں دکھایا جاتا ہے، جن کے پاس کچھ منفرد سپرپاور ہوتی ہیں۔اس نئی فلم کے حوالے سے ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے نے بتایا 3 بہادر فرنچائز اپنے اینیمیشن اور کہانیوں کی بدولت آگے بڑھی ہے، ہر فلم کے ساتھ فلم کی کہانی مضبوط ہے جبکہ اینیمیشن کو بہتر کیا گیا ہے، ہم مسلسل سیکھ رہے کہ کہ کہانی کس طرح بہتر طریقے سے بیان کیا جائے گا، پاکستان میں اینیمیشن کے حوالے سے کافی مشکلات ہیں اور ہم نے اپنا کام خود سیکھا ہے،، ہم اس وقت وادی اینیمیشن کے تحت 2 فلموں پر کام کررہے ہیں، ایک انٹرنیشنل مارکیٹ کے لیے اور دوسری پاکستان کے لیے، یہ دونوں فلمیں 3 بہادر سے بالکل مختلف ہیں اور لوگوں کو ان کے بارے میں جلد علم ہوگا۔اس سیریز کے آغاز کے موقع پر شرمین عبید چنائے نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ یہ 3 بچوں کی کہانی ہے جو کہ اپنی سپرپاورز کے ساتھ برائی کے خلاف لڑتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فلم کا ٹائٹل 3 بہادر رکھنے کا مقصد یہ تھا کہ بچوں کو اس بات کا احساس ہو کہ وہ کسی عمر میں کچھ بھی کرسکتے ہیں اور ہر مشکل سے گزر سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…