پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہریتھک روشن کیخلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج

datetime 29  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنئی(شوبز ڈیسک)نامور بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن سمیت 8 لوگوں کے خلاف دھوکا دہی کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ہریتھک روشن سمیت 8 افراد پر بھارتی سیلز مین مرلی دھرن نے دھوکا دہی کے الزام میں ایف آئی آر درج کروائی ہے، مرلی دھرن نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کپڑوں کے ایک نامور برانڈ مرچنڈائز میں بطور تھرڈ پارٹی سیلز مین کام کررہا تھا اس برانڈ کو بھارت میں 2014 میں ہریتھک روشن نے متعارف کرایا تھا۔مرلی دھرن نے کمپنی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے بینک سے قرض لے کر کمپنی سیمال اٹھایا جس کی وجہ سے اس پر

21 لاکھ کا قرض چڑھ گیا تاہم جب کپڑوں کی فروخت بند ہوگئی تو اس نے کمپنی کو سارا مال واپس بھجوایا لیکن کمپنی کی جانب سے اسے رقم نہیں بھجوائی گئی۔جس پر ہرتھیک روشن سمیت کمپنی کے دیگر 8 افراد پر دھوکا دہی کے الزام میں دسمبر 2014 میں شکایت درج کرائی تھی تاہم پولیس نے شکایت کنندہ کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے پرجون میں آئی پی سی کے سیکشن 420 کے تحت کیس رجسٹرڈ کیا ۔اداکار ہریتھک روشن کو قانونی نوٹس بھی جاری کیاگیا ہے جس پر ہریتھک کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اس کمپنی کے صرف برانڈ ایمبسیڈر ہیں اور کسی بھی نقصان کے ذمہ دار نہیں۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…