سٹاک ہوم(شوبز ڈیسک) لبنان کی خوبرو گلوکارہ نیسنی اجرم کو شائقین کی جانب سے کنسرٹ کے دوران شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق نیسنی اجرم سویڈن میں ایک کنسرٹ میں شریک تھیں جہاں ان کی آواز سننے کیلئے سینکڑوں مداح موجود تھے۔کنسرٹ کے آغاز سے قبل نینسی اجرم کے منیجر نے انتظامیہ سے کہا کہ وہ کنسرٹ کے دوران رنگ برنگے جھنڈے لہرانے کی اجازت نہیں دے سکتے ، اس سے گلوکارہ کو پریشانی کا سامنا
کرنا پڑ سکتا ہے۔نینسی اجرم کے مداحوں کو اس فیصلے کا علم ہوا تو انہوں نے اس پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا۔ سویڈن میں اس وقت پرائڈ ویک کے نام سے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اور مداح اسی سلسلے میں جھنڈوں کے ساتھ اندر جانا چاہتے تھے لیکن انتظامیہ کی جانب سے انہیں اس بات کی اجازت نہیں دی گئی۔انتظامیہ کے اس فیصلے کے بعد نینسی کے مداحوں نے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کنسرٹ کے دوران خوشیاں منانا چاہتے تھے لیکن اب ان کا دل ٹوٹ چکا ہے۔