منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

’’جوانی پھرنہیں آنی 2‘‘ میں کام کرنا فخر کی بات ہے، ماورا حسین

datetime 29  اگست‬‮  2018 |

کراچی( شوبز ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘ مَردوں کی فلم ہے لہٰذا اس فلم میں کام کرنا ان کے لیے فخر کی بات ہے۔نامور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘ میں کام کرنے سے متعلق تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں زیادہ مضبوط اور مرکزی کردار مَردوں کے تھے تاہم ایسی فلم میں کام کرنا کوئی بری بات نہیں کیونکہ اس طرح کی فلم میں کامیابی اور ناکامی کا بوجھ بھی مَردوں پر ہی

ہوتا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم میں میرے لیے لکھا گیا کردار بہت مضبوط اور اچھا تھا اور اگر کسی کو ایسا لگتا ہے کہ یہ مَردوں کے غلبے والی فلم ہے تو مجھے اس فلم میں کام کرنے پر فخر ہے کیونکہ اس فلم میں ان مَرد اداکاروں نے کام کیا جو خواتین کے لیے شوبز انڈسٹری میں کھڑے رہے۔واضح رہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘باقی دونوں فلموں ’’پرواز ہے جنون‘‘اور’’لوڈ ویڈنگ‘‘ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اب تک 25 کروڑ2 لاکھ کا بزنس کرچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…