جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

سلمان خان اور کترینہ کیف کی ایک ساتھ اداکاری بہترین قرار

datetime 28  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف جوڑی سلمان خان اورکترینہ کیف نے اپنی فلموں سے مداحوں کو خوب محظوط کیا ہے اور اب ان کی اداکاری کی تعریف ان کی نئی آنے والی فلم کے ہدایتکاربھی کرتے نظرآتے ہیں۔بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان اورباربی ڈول کترینہ کیف نے ایک ساتھ کافی فلمیں کی ہیں جن میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا ہے تاہم ان کی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ کے ہدایتکارعلی عباس ظفرنے دونوں کی اسکرین پرایک ساتھ اداکاری کو بہترین اداکاری قرار دے دیا ہے۔ہدایتکارسے جب فلم سے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان اور کترینہ جب بھی ایک ساتھ فلم میں کام کرتے ہیں۔

تو فلم ہٹ ہوجاتی ہے۔فلم کے ایک رومانوی گانے کی کچھ تصاویرمنظرعام پرآئی ہیں جس میں اداکارہ ہرے رنگ کا لہنگا جب کہ سلمان خان کالے رنگ کی شیروانی زیب تن کیے ہوئے ہیں اوردونوں انتہائی خوبصورت لگ رہے ہیں۔اس سے قبل فلم کا ٹیزرجاری کیا تھا جس میں فلم کی جھلکیاں دکھانے کے بجائے صرف لفظوں کا جادو جگایا گیا جومداحوں کی جانب سے اب تک بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ کترینہ کیف کی جگہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کاسٹ کیا جانا تھا تاہم اداکارہ نے اپنی منگنی اور دیگرنجی مصروفیات کے باعث فلم کا حصہ بننے سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد فلم میں کترینہ کیف کو کاسٹ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…