بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

کنگنا رناوٹ آئندہ برس عام انتخابات میں حصہ لیں گی

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وڈ ‘کوئین’ کنگنا رناوٹ نے گزشتہ ماہ 29 جولائی کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی پر بنائی گئی مختصر فلم ‘چلو جیتے ہیں’ کے ریلیز کے موقع پر سیاست میں انٹری کا اشارہ دیا تھا۔کنگنا رناوٹ نے سیاست میں انٹری کا اشارہ دیتے ہوئے نریندر مودی کی تعریف بھی کی تھی اور کہا تھا کہ ہندوستان کی ترقی کے لیے اہم ہے کہ نریندر مودی کو مزید 5 سال کے لیے حکومت کرنے کا موقع دیا جائے۔

اگلے ہی دن کنگنا رناٹ ریاست چھتیس گڑھ گئی تھیں، جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر رامن سنگھ اور ان کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی تھی۔اگرچہ کنگنا رناوٹ نے سیاست میں انٹری کے اشارہ دیا تھا، تاہم یہ بھی کہا تھا کہ ابھی وہ کم عمر ہیں، لیکن وہ ملک کی خاطر کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔اب خبر سامنے آئی ہے کہ ممکنہ طور پر کنگنا رناوٹ آئندہ سال بھارت میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران ایوان زیریں یعنی لوک سبھا کے انتخابات کے لیے میدان میں اتریں گی۔جی ہاں، اطلاعات ہیں کہ 32 سالہ کنگنا رناوٹ آئندہ برس بھارتی ریاست پنجاب کے شہر گرداس پور سے لوک سبھا کے حلقے سے میدان میں اتریں گی۔ کنگنا رناوٹ آنجھانی اداکارہ ونود کھنا کے سابق حلقے سے میدان میں اتریں گی۔ونود کھنا 2017 میں کینسر کے باعث چل بسے تھے، وہ ریاست پنجاب کے شہر گرداس پور کے حلقے سے رکن لوک سبھا منتخب ہوئے تھے، اب اسی حلقے پر کنگنا رناوٹ کو میدان میں اتارے جانے کا امکان ہے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ کنگنا رناٹ بھارتی جنتا پارٹی (بی جی پی) کی سیٹ پر انتخاب لڑیں گی۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…