نیو یارک (شوبز ڈیسک)امریکی جریدے فوربز نے سب سے زیادہ پیسے کمانے والے اداکاروں کی فہرست جاری کی ہے جسکے مطابق اکشے کمار اور سلمان خان سب سے زیادہ معاوضہ لیتے ہیں۔امریکی جریدہ فوربز ہر سال دنیا بھر میں سب سے زیادہ آمدنی والے فنکاروں کی فہرست جاری کرتا ہے ، رواں سال اس فہرست میں بالی ووڈ
کے صرف دو اداکاروں اکشے کمار اور سلمان خان جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔اکشے کمار فہرست میں 40.5 ملین ڈالر تقریباً 284 کروڑ بھارتی روپے کیساتھ ساتویں نمبر پر ہیں ۔ سلمان خان 38.5 ملین ڈالر تقریباً 270 کروڑ روپے کیساتھ نویں نمبر پر ہیں۔ ہالی ووڈ اداکاروں کی فہرست میں اداکار جارج کلونی سرفہرست ہیں جبکہ اداکار ڈوئن جانسن دوسرے نمبر پر ہیں۔