ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ’’ریس3‘‘ کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز کیا گیا ہے جس کی اطلاع ٹوئٹر پر دیتے ہوئے سلمان خان نے شائقین سے فلم دیکھنے کی اپیل کی اور کہا ’’زندگی کی اس ریس میں کون آگے بڑھتا ہے؟‘‘سلمان خان کے مداحوں نے’’ریس3‘‘ دیکھناتو دور اْلٹا سلمان خان کا مذاق اڑا دیا اور کہا ’’ریس3‘‘
اتنی بْری فلم ہے کہ اسے دیکھنے کا مطلب وقت اور پیسے ضائع کرنا ہے۔ ایک صارف نے سلمان خان کی ٹوئٹ کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کی فلم’’ریس3‘‘ دیکھ کر زندہ رہنا مشکل ہے، میں یہ فلم دیکھے بغیر بھی زندہ رہ سکتاہوں۔ایک صارف نے ’’ریس3‘‘ کو بے حد بْری فلم قراردیتے ہوئے کہا کہ بہت مشکل سے ہم نے فلم ایک بار دیکھی ہے اب دوبارہ دیکھنے کی طاقت نہیں بچی۔واضح رہے کہ سلمان خان، بوبی دیول اورجیکولین فرنینڈس کی فلم’’ریس3‘‘ 2018 کی بدترین فلم قرار پائی ہے۔