منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

رنویر سنگھ کی فلم’ ’سمبا‘‘ کی پہلی جھلک سامنے آگئی

datetime 17  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کی پولیس گیری سے بھرپور فلم ’سمبا‘ کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔بھارتی فلم انڈسڑی کے چلبلے اداکار رنویر سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایکشن ڈائریکٹر روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی اپنی نئی فلم’سمبا‘ کی دوران شوٹنگ ایکشن کی کچھ جھلکیاں شیئر کیں جس میں رنبیر پولیس کی وردی میں نظر آرہے ہیں جب کہ پرومو میں ابتداء سے آخر تک خواتین کے ساتھ ہوئے جرم کے خلاف آواز اْٹھانے کا بتایا گیا ہے، اور ساتھ ہی یہ بتایا گیا ہے۔

اگر آج خواتین کے ساتھ ہوئی ناانصافی کو نہ روکا گیا تو اگلا متاثر آپ کی فیملی سے بھی ہو سکتا ہے۔40 سیکنڈ کی ویڈیو میں ہدایتکار روہٹ شیٹھی شوٹنگ کے دوران رنبیر کو ایکشن سین کروا رہے ہیں جب کہ آخر میں بتایا کہ گیا جو کوئی بھی جرم کرے گا اسے سزا دی جائے گی۔فلم کے پوسٹر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ رنویر سنگھ پولیس آفیسر کا کردار ادا کرتے ہوئے دکھائی دیں گے جس میں اْن کے مدمقابل سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جب کہ فلم اگلے سال 28 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…