پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

کینیڈین نژاد پاکستانی اداکارہ ارمینا خان کی برقع پوش خواتین کی حمایت

datetime 10  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (شوبز ڈیسک)برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ اور سابق میئر لندن بورس جانسن نے کچھ دن قبل برقع اور حجاب کرنے والی مسلم خواتین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں لیٹر بکس کی طرح بند قرار دیا تھا۔ساتھ ہی انہوں نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ایسی خواتین کو برطانیہ میں ہونے والی بینک ڈکیتیوں سمیت دیگر جرائم کی واردات میں بھی ملوث قرار دیا تھا۔اگرچہ بورس جانسن کے ایسے

بیان پر برطانیہ کی مسلم خواتین سمیت وہاں کی وزیر اعظم نے بھی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی۔تاہم اب بورس جانسن کے ایسے بیانات پر کینیڈین نژاد پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے بھی انہیں کرارا جواب دیتے ہوئے برقع پوش خواتین کی حمایت کی ہے اور خواتین کی جانب پردہ، حجاب یا برقع کرنے سمیت ان کی جانب سے مختصر کپڑے پہننے کو ان کی اپنی پسند اور آزادی قرار دیا ہے۔ارمینا خان نے اپنی متعدد ٹوئیٹس میں بورس جانسن کو فرسودہ ذہنیت اور ادھیڑ عمر کا شخص قرار دیتے ہوئے لکھا کہ خود کو ایک قابل سمجھنے والا شخص خواتین کو یہ مشورہ دیں گے کہ انہیں کیا پہننا چاہیے اور کیا نہیں؟انہوں نے بورس جانسن کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ برطانوی روایات کے مطابق جو کوئی جیسا لباس پہننا چاہتا ہے وہ اس کی اپنی مرضی ہے۔انہوں نے ایک اور ٹوئیٹ میں لکھا کہ اگر خواتین مختصر کپڑے پہننا چاہتی ہیں تو ان کی مرضی ہے، ساتھ ہی اگر وہ برقع اوڑھنا چاہتی ہیں تو بھی یہ ان کی اپنی پسند ہے۔ساتھ ہی اداکارہ نے لکھا کہ وہ ہر اس خاتون کی حمایت کریں گی جو اپنی پسند اور آزادی کے مطابق جو پہننا اور جو کرنا چاہیں گی۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…