فلم ’’دوستانہ‘‘ کے 10سال بعد اس کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع

10  اگست‬‮  2018

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار جان ابراہم اور ابھیشیک بچن کی مشہور فلم ’دوستانہ‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف فلم ساز اور ہدایتکار کرن جوہر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم دوستانہ کے 10 سال بعد بننے والے سیکوئل کے اسکرپٹ پر کام شروع کردیا گیا ہے جوکہ اس ماہ کے اختتام پر مکمل کر لیا جائے گا جب کہ فلم کی شوٹنگ اگلے سال کے شروع میں متوقع ہے۔رپورٹس کے مطابق فلم کی کاسٹ سے متعلق کہنا ہے کہ کرن جوہر اپنی مقبول ترین فلم کے سیکوئل میں ابھیشیک بچن، جان

ابراہم اور پریانکا چوپڑا کے بجائے نئے چہرے شامل کرنے پر نظر ثانی کر رہے ہیں۔ابھیشیک بچن کا فلم کے سیکوئل کے حوالے سے کہنا ہے کہ اگر فلم ’دوستانہ ٹو‘ کے لئے کرداروں کی تلاش جاری ہے تو میرے خیال میں جان ابراہم اور میری جوڑی اس فلم کے لئے مثبت ثابت ہوگی کیوں کہ اس سے قبل ہماری جوڑی کو بہت پسند کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ 2008 میں کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’دوستانہ‘ میں جان ابراہم،ابھیشیک بچن اور پریانکا چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ 40 کروڑ کے بجٹ سے تیاراس فلم نے بہترین کہانی کی بدولت باکس آفس پر87 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…