ممبئی(شوبز ڈیسک)معروف اداکار فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی مقبول ترین فلم’ ’ایکٹر ان لاء‘ ‘ کی ممبئی میں اسکریننگ کی جائے گی۔ پاکستانی ہدایت کار نبیل قریشی اور فلمساز فضاعلی مرزا کی طنزو مزاح اور رومانس سے بھرپور فلم ’’ایکٹر ان لاء ‘‘میں معروف اداکار فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات سمیت بھارت کے آنجہانی اداکار اوم پوری نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
فلم کو نہ صرف فلمی ناقدین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا بلکہ عوام میں بھی خوب پذیرائی ملی۔فلم’ ایکٹر ان لاء ‘ کو نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر بھی بے حد مثبت رد عمل ملا اور دبئی کے سینما گھروں میں بھی یہ فلم تہلکہ مچانے میں کامیاب رہی اور اب ممبئی میں بھی فلم کی اسکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف لیجنڈری اداکار اوم پوری کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئیاْن کی زندگی کی آخری فلم ’ایکڑ ان لاء ‘ ممبئی کے ہری کشن انسٹیٹیوٹ میں 10 اگست کو دکھائی جائے گی جب کہ گزشتہ سال راجھستان میں بھی فلم فیسٹیول کے دوران بھی ’ایکٹر ان لا‘ کا پریمئر رکھا گیا تھا۔فلم کی پروڈیوسر فضا علی مرزا کا اوم پوری کے حوالے سے کہنا ہے کہ فلم’ ’ایکٹر ان لاء‘ ‘ میں آنجہانی اداکار نے ایک پیسے بھی کام کے وصول نہیں کئے کیوں کہ انہیں فلم کا اسکرپٹ بہت پسند آیا تھا اور وہ پاک بھارت دوستی کے لئے کافی سنجیدہ تھے اور اسی وجہ سے انہوں یہ فلم دوستانہ بنیاد پرکی۔