اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں نہیں جا رہا کیونکہ ۔۔۔۔! معروف اداکار عامر خان نے وجہ بتادی

datetime 2  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی( این این آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا لہٰذا وہ پاکستان نہیں جارہے۔خبریں آئی تھیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق بھارتی کرکٹرز نوجوت سنگھ سدھو، سنیل گواسکر، کپل دیواوراداکارعامر خان کو تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا گیا ہے

تاہم اداکار عامر خان کی جانب سے انہیں کسی بھی قسم کا دعوت نامہ موصول ہونے کی تردید کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بھارتی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے اداکار عامر خان نے انہیں دعوت نامہ موصول ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں جارہا کیونکہ مجھے کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پرایک ویڈیو گردش کررہی تھی جس میں عامرخان عمران خان سے کہتے نظرآرہے ہیں کہ اگر آپ الیکشن جیت گئے تو میں آپ کی جیت کا جشن منانے پاکستان آؤں گا۔لہٰذا پی ٹی آئی کیالیکشن جیتنے کے بعد پاکستانی اوربھارتی عوام کی جانب سے مطالبہ کیاجارہاتھا کہ کیا عامر خان پاکستان آئیں گے۔دوسری جانب سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے پی ٹی آئی کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان ضرور جائیں گے۔ بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا لہٰذا وہ پاکستان نہیں جارہے۔خبریں آئی تھیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق بھارتی کرکٹرز نوجوت سنگھ سدھو، سنیل گواسکر، کپل دیواوراداکارعامر خان کو تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا گیا ہے تاہم اداکار عامر خان کی جانب سے انہیں کسی بھی قسم کا دعوت نامہ موصول ہونے کی تردید کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…