ممبئی( شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار ہریتک روشن سابقہ بیوی سوزین خان کے ساتھ دوبارہ شادی نہیں کر رہے۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خبریں سامنے آرہی ہیں کہ ہریتک روشن اپنی سابقہ بیوی سوزین کے ساتھ دوبارہ شادی کریں گے ،کیونکہ ان دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے ،تاہم اس بارے ہریتک یا سوزین کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا، گزشتہ سال
جنوری میں ہریتک روشن سے انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا آپ دونوں دوبارہ شادی کریں گے تو ان کا کہنا تھا کہ ہم اچھے دوست ہیں، اور اپنے بچوں کے لئے اچھے والدین، لیکن اس رشتے کو ہم آگے لے کر نہیں چل سکتے، جبکہ ابھی سوزین کے بھائی زائد خان سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے یہ ان کاذاتی مسئلہ ہے اور میں کسی کے ذاتی مسئلے پر کوئی رائے نہیں دے سکتا۔