پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

گلو کارہ آئمہ بیگ بھارت میں آواز کا جادو جگائیں گی

datetime 1  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (شوبز ڈیسک)گلوکارہ آئمہ بیگ نے نہایت کم وقت میں اپنی مدھر آواز کے ذریعے پاکستانیوں کو تو اپنا گرویدہ بنا ہی لیا ہے ٗاب ان کی آواز کا جادو بھارت میں بھی چلے گا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئمہ بیگ جلد ہی بھارتی گلوکار میکا سنگھ کے ساتھ اپنا گانا ریلیز کرنے جائیں گی جو کسی بھی بھارتی گلوکار کے ساتھ ان کا پہلا گانا ہوگا۔حال ہی میں آئمہ بیگ نے برطانوی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں تصدیق کی کہ وہ میکا سنگھ کے ساتھ اپنے نئے پروجیکٹ پر کام کر رہی ہیں جس کیلئے وہ بہت زیادہ پر جوش ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ اس حوالے سے کچھ گھبرائی ہوئی ہیں کیوں کہ انہوں نے اس سے قبل ایسا کوئی

تجربہ نہیں کیا۔آئمہ بیگ نے بتایا کہ یہ گانا صرف آڈیو نہیں ہوگا بلکہ اس کی ویڈیو بھی لانچ کی جائے گی۔انٹرویو کے دوران آئمہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بالی وڈ کیلئے گانا چاہیں گی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ بطور گلوکار مجھے لگتا ہے کہ میری کوئی سرحد نہیں ہے اگر کسی کو میری آواز اچھی لگتی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ میں ان کیلئے گانا گاؤں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔واضح رہے کہ آئمہ بیگ نے گذشتہ ہفتے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں بھارتی گلوکار میکا سنگھ سے ملاقات کی تھیجس کی تصویر گلوکارہ نے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی تاہم انہوں نے اپنے نئے پروجیکٹ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…