فلم’’ریس تھری‘‘ میں کام کرنے پر انیل کپور کو تنقید کا سامنا

1  اگست‬‮  2018

ممبئی (شوبز ڈیسک) انیل کپورفلم’’ ریس‘‘ سیریز کی پہلی دونوں فلموں میں بھی انسپکٹر کے کردار میں نظر آئے تھے، تاہم اس سیریز کی تیسری فلم میں کام کرنے پر انہیں بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ریس تھری میں کام کرنے پر انہیں اس لیے بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ کچھ تنقید نگاروں اور مداحوں کا خیال تھا کہ ریس تھری کی کوئی کہانی نہیں تھی، بس وہ سلمان خان کی وجہ سے ہی کمائی کرنے میں کامیاب گئی۔

اپنے ایک انٹرویو میں انیل کپور نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ریس سیریز کی تیسری فلم میں صرف پیسوں کے لیے ہی کام کیا۔انیل کپور نے وضاحت کی کہ وہ اداکار ہیں اور یہ ان کا پیشہ ہے اور اسی سے ہی ان کی روزی روٹی ہوتی ہے اور گھر کا خرچہ نکلتا ہے۔اداکار کے مطابق وہ اگر پیسے کمانے کے لیے فلمیں نہیں کریں گے تو گھر کا خرچہ کیسے چلے گا اور پھر انہیں ان کی بیوی بھی گھر میں نہیں آنے دے گی۔اپنی اداکاری اور زیادہ عمر ہونے کے باوجود جوان نظر آنے اور ہیرو سے ولن بننے کے حوالے سے انیل کپور کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہیں چند دوست کہتے ہیں کہ میں ایک ہیرو ہوں اور مجھے ایسے کردار پھر سے ادا کرنے چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تاہم وہ ایسا نہیں سمجھتے اور انہیں ولن جیسے کردار ادا کرنے پر کوئی تعجب نہیں، کیوں کہ وہ بھی خود کو ایک عام آدمی کی طرح سمجھتے ہیں اور وہ ہر کردار میں خود کو فٹ سمجھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…