کینیڈین گلو کار جسٹن بیبرکا جلد شادی کرنے کا اعلان

1  اگست‬‮  2018

نیویارک(شوبز ڈیسک)معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے رواں ماہ 9 جولائی کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے امریکی ماڈل سے منگنی کرلی۔24 سالہ گلوکار نے بتایا کہ انہوں نے 21 سالہ ماڈل ہیلی ہالڈ وین سے منگنی کرلی۔حیران کن بات یہ ہے کہ دونوں نے صرف ایک ماہ تک ساتھ وقت گزارنے کے بعد منگنی کی اور اب منگنی کے ایک ماہ بعد ہی دونوں کی

جلد سے جلد شادی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔امریکی میڈیا میں چہ مگوئیاں ہیں کہ جوڑا جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا، جب کہ جسٹن بیبر کی سابق ساتھی گلوکارہ سلینا گومز نے بھی کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ جسٹن اور ہیلی جلد شادی کرلیں گے۔تاہم خود بھی جسٹن بیبر نے بھی اپنی شادی کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ ان ان کا اگلا منصوبہ شادی کرنا ہی ہے۔معروف نشریاتی ادار ‘ٹی ایم زیڈ’ نے جسٹن بیبر سے پوچھا کہ وہ اپنے نئے گانے کے ریلیز ہوتے ہی کامیاب ہونے کے بعد اگلا کام کیا کریں گے؟جسٹن بیبر نے سوچے بغیر رپورٹرز کو بتایا کہ ان کا اگلا منصوبہ شادی کرنا ہے۔نشریاتی ادارے کے رپورٹر نے جسٹن بیبر سے یہ سوال اس وقت کیا جب وہ نیویارک میں اپنی منگیتر کے ساتھ ایک کثیر منزلہ عمارت میں داخل ہوتے دیکھے گئے۔نشریاتی ادارے نے خبر میں دعویٰ کیا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جسٹن بیبر نے اپنی منگیتر کے سامنے ہی جلد سے جلد ان کے ساتھ شادی کرنے کی بات کہی۔اگرچہ گلوکار نے کہا کہ ان کا اگلا منصوبہ شادی کرنا ہی ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کب تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ایک ماہ تک ساتھ رہنے کے بعد منگنی کرنے والا جوڑا منگنی کے ایک ماہ بعد شادی کرتا ہے یا پھر شادی میں مزید تاخیر کرتا ہے۔واضح رہے کہ جسٹن بیبر نے 3 دن قبل ہی اپنا نیا گانا ‘نو برینر‘ ریلیز کیا تھا، اس گانے کو اب تک کروڑوں بار دیکھا جا چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…