اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

راحت فتح علی خان کی آواز نے ’ملک‘ میں بھی جگہ بنالی

datetime 31  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز پڑوسی ملک کی فلموں کا ایک لازمی جزو بن گئی ہے اور اب وہ بالی وڈ فلم ’ملک‘ میں بھی اپنے سُروں کے جادو جگا رہے ہیں۔ حال ہی میں راحت فتح علی خان کی آواز میں فلم ‘ملک’ کا گانا ’میرے مہرباں‘ ریلیز کیا گیا ہے۔ یہ گانا پاکستانی ڈرامہ سیریل ’میرے مہرباں‘ کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک (او ایس ٹی) ہے۔

جس کی شاعری میں کچھ ردوبدل کی گئی ہے، تاہم دُھن وہی ہے۔ فلم کی کہانی ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تعصب کے خاتمے اور پاک-بھارت تعلقات پر مبنی ہے۔ رشی کپور فلم میں مراد علی محمد نامی ایک مسلمان کا مرکزی کردار کریں گے جبکہ اداکارہ تاپسی پنو ایک وکیل کے روپ میں نظر آئیں گی۔ فلم ساز انھو بھو سنہا نے بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ یہ فلم ’ہندوؤں اور مسلمانوں کے آپس میں تعصب پر نہیں بنائی گئی، بلکہ ایک انسان کے دوسرے انسان سے تعصب رکھنے پر بنائی گئی ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ کہانی میرے ذہن میں گزشتہ 22برس سے تھی جسے میں نے اب فلم کی شکل دے دی ہے، ملک میں امن ہونا چاہیے، سکون ہونا چاہیے، جو کہ صرف انسانیت سے ہوتا ہے‘۔ دوسری جانب رشی کپور نے ایک انٹرویو میں فلم ’ملک‘ کو پاک-بھارت دوستی کی طرف چھوٹا سا قدم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘پاکستان اور بھارت دونوں آزاد ملک ہیں اور دونوں 70 برس سے صرف لڑ رہے ہیں جس کو ختم ہونے کی ضرورت ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘جب دیگر ممالک اپنے اپنے مسائل حل کر رہے ہیں تو پاکستان اور بھارت کیوں نہیں کرسکتے، میں ہمیشہ دونوں ملکوں کے درمیان امن کی بات کرتا ہوں اور کہتا ہوں کہ دونوں کے درمیان جو بھی مسئلے ہیں، ایک جگہ بیٹھ کر بات چیت سے حل کیے جائیں تاکہ ہماری نسل ایک اچھے ماحول میں پروان چڑھے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فلم مختلف کمیونٹیز کو ایک کرنے کے لیے بنائی گئی ہے جس کی اس وقت بہت ضرورت ہے۔ فلم کا ٹریلر بھی ریلیز ہوچکا ہے، جسے اب تک کافی داد موصول ہوئی ہے، فلم آئندہ ماہ 3 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…