پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

شاہ رخ خان سے موازنہ کرنے پر اکشے کمار کا صحافیوں کو کرارا جواب

datetime 31  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے شاہ رخ خان سے موازنہ کیے جانے پر صحافیوں کو کرارا جواب دیدیا۔اداکار اکشے کمار ان دنوں فلم ’’گولڈ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ ہاکی کوچ تپن داس کا کردار نبھارہے ہیں جو ایک بکھری ہوئی ہاکی ٹیم کو اکٹھا کرکے اسے اولمپک تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کرتا ہیاور اپنے مقصد میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

فلم کی کہانی اوراکشے کمار کا کردار کافی حد تک شاہ رخ خان کی کامیاب فلم ’’چک دیانڈیا‘‘ سے ملتا ہے۔ ’’چک دیانڈیا‘‘میں بھی شاہ رخ خان نے ایک ہاکی کوچ کا کردار نبھایاتھا جو اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ جتواتا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران جب اکشے کمار سے فلم ’’گولڈ‘‘ اور’’چک دیا نڈیا‘‘کے درمیان کہانی کی مماثلت کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں صرف اچھی فلم کرنے پر یقین رکھتا ہوں، ’’گولڈ‘‘ اور’’چک دیانڈیا‘‘کی کہانی مختلف ہے۔اکشے نے کہا میری فلم اور ’’چک دیانڈیا‘‘ کا موازنہ کرنا بیکار ہیلہٰذا دونوں نے درمیان مقابلہ نہ کریں۔ اکشے کمار نے فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ وہ فلم میں ایک متنازع شخص کا کردار نبھارہے ہیں جو دھوکا دیتا ہے اور شراب بھی پیتا ہے لیکن ایک سال کے اندر وہ 11 لوگوں کو اکھٹا کرکے ایک ٹیم بناتا ہے جو اولمپک میں حصہ لیتی ہے اور گولڈ میڈل حاصل کرلیتی ہے، میرے نزدیک یہ ایک غیر معمولی کہانی ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں نے یہ فلم کرنے کی ہامی بھری۔فلم ’’گولڈ‘‘ کی ہدایت کاری ریما کاغتی نے دی ہے اکشے کمار نے ریما کے بارے میں کہا ان کی اسپورٹس سے متعلق معلومات قابل تعریف ہیں اور میں ان کی محنت کے لیے انہیں سلیوٹ کرتا ہوں۔واضح رہے کہ فلم’’چک دیانڈیا‘‘میں بھی شاہ رخ خان نے ایک بکھری ہوئی ویمن ٹیم کو یکجا کرکے ورلڈ کپ جتوایاتھا، یہ فلم 2007 کی کامیاب ترین فلم تھی جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیاگیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…