لاہور ( این این آئی)معروف اداکارہ و ماڈل لائبہ خان نے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی پر چیئرمین عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی تبدیلی آچکی ہے اور یہ سب کچھ نوجوان نسل کی وجہ سے ممکن ہوا۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ شروع دن سے ہی کپتان کی کھلاڑی تھی، کپتان نے
ثابت کر دیاکہ ملک کی خاطر جدوجہدکا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔نئی جنریشن کو اس وقت کپتان سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔کپتان نے جس طرح نئے پاکستان کی بنیاد رکھی ہے اس نے پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے۔لائبہ خان نے کہا کہ امید ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں شوبز انڈسٹری کو مزید بڑھنے اور پھولنے کا موقع ملے گا۔