لندن (این این آئی)برطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن مارکل کا کہنا تھا کہ وہ پریانکا چوپڑا کی شادی کی خبروں پر انتہائی خوش ہیں اور وہ اس حوالے سے جلد سے جلد دعوت کی منتظر ہیں۔شہزادے ہیری کی اہلیہ نے پریانکا چوپڑا کو بہت ہی خوبصورت جب کہ امریکی گلوکار نک جونس کو سمارٹ شخص قرار دیا۔انہوں نے پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار کی محبت پر تعجب کرنے کے بجائے کہا کہ وہ ان کی شادی کے دعوت نامے ملنے کے حوالے سے مزید انتظار نہیں کرسکتیں۔خیال رہے کہ 25 سالہ
نک جونس اور 35 سالہ پریانکا چوپڑا کی محبت گزشتہ برس اس وقت شروع ہوئی جب دونوں نے پہلی بار کانز فلمی میلے کے میٹ گالا ایونٹ میں ایک ساتھ جلوے دکھائے۔بعد ازاں دونوں کو متعدد بار امریکا میں ایک ساتھ دیکھا گیا، لیکن رواں برس مئی کے آخر میں ان دونوں کی محبت، منگنی اور شادی کی چہ مگوئیاں تیز ہوئیں۔رواں برس جون میں پہلی بار نک جونس بھارت پہنچے تھے، جہاں انہوں نے پریانکا چوپڑا کی والدہ اور بھائی سے بھی ملاقات کی تھی، بعد ازاں دونوں ایک ساتھ امریکا گئے تھے۔