ممبئی(این این آئی) اداکارہ پریانکا چوپڑا کی منگنی کی خبر سن کر کنگنا رناوت خفا ہوگئیں۔بھارتی میڈیا میں ان دنوں صرف ایک ہی خبر گردش کررہی ہے اور وہ ہے سابق ملکہ حسن اور اداکارہ پریانکا چوپڑا کی امریکی گلوکار واداکار نک جونز سے منگنی۔ رپورٹس کے مطابق پریانکا اورنک رواں ماہ پریانکا کی سالگرہ سے ایک ہفتہ قبل منگنی کرچکے ہیں اوراکتوبر میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سلمان خان کی فلم’’بھارت‘‘میں بھی کام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔
اور اس کی وجہ بھی ان کی شادی کو قراردیاجارہا ہے۔ پریانکا کی منگنی اور شادی کی خبر سن کر جہاں پوری فلم انڈسٹری اور ان کے چاہنے والے بیحد خوش ہیں وہیں پریانکا کی دوست اداکارہ کنگنارناوت اس خبر کو سن کر نہ صرف پریشان ہوگئیں بلکہ پریانکاسے خفا بھی ہوگئیں۔حال ہی میں ایک تقریب کے دوران جب کنگنا سے پریانکا اورنک کی منگنی کے حوالے سے ان کی رائے پوچھی گئی تو کنگنا نے حیرانی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اچھا! وہ میری بہت اچھی دوست ہیں انہوں نے مجھے نہیں بتایا تو پھر میں خفا ہوں۔