پرتیک ببر کا اپنی ماں سمیتا پٹیل پر فلم دیکھنے کی خواہش کا اظہار

30  جولائی  2018

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ فلم’ ‘ملک‘’ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ادکار پرتیک ببر نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی والدہ پر نہ صرف فلم دیکھنے کے خواہاں بلکہ انہوں نے اس فلم کا نام بھی منتخب کر رکھا ہے۔معروف آنجھانی اداکارہ سمیتا پٹیل کے بیٹے کے مطابق نہ صرف وہ بلکہ بھارت بھر کے لوگ ان کی والدہ کی زندگی پر فلم دیکھنا چاہتے ہیں اور اس

حوالے سے لوگ باتیں بھی کرتے رہتے ہیں۔29 جون کو بولی وڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بنائی گئی فلم ‘سنجو’ کی کامیابی کے بعد نہ صرف سمیتا پٹیل اور مدھوبالا کی زندگی پر فلمیں بنائے جانے کی باتیں سامنے آئی ہیں، بلکہ کئی اور اداکار بھی اس حوالے سے بات کرتے نظر آتے ہیں۔سمیتا پٹیل 1986 میں اپنے بیٹے پرتیک کو جنم دینے کے کچھ دنوں کے بعد ہی بیماری کے باعث چل بسی تھیں۔سمیتا پٹیل محض 31 سال کی عمر میں 13 دسمبر 1986 کو انتقال کر گئی تھیں۔کہا جاتا ہے کہ اداکارہ کی موت دوران زچگی ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث ہونے والی بیماریوں کے باعث ہوئی۔سمیتا پٹیل نے ہندی سمیت دیگر ہندوستانی زبان کی 80 فلموں میں اداکاری کی، انہوں نے کم عمری میں ہی فلم انڈسٹری میں اچھا مقام حاصل کیا۔سمیتا پٹیل نے نہ صرف نیشنل اور فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیے، بلکہ انہیں پدماشری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ان کی مقبول فلموں میں ’بھومیکا، چکرہ، بازار، ارتھ، منڈی، آکروش، ستم اور صبح‘ سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔انہیں ماضی کی گلیمر اداکارہ بھی کہا جاتا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…