ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور ،سلمان خان کے مقابل فلم’ ’بھارت‘‘ کا حصہ بن رہی ہیں،انہیں پریانکا چوپڑا کی جگہ فلم کی کاسٹ میں شامل کیا گیا ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا اور سلمان خان 10 سال بعد ایک ساتھ فلم ’بھارت‘ میں نظر آنے والے تھے ۔اداکارہ نے فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے قبل ہی چھوڑ دی تھی،جس کے بعد اس کردار کے لئے نئی
اداکارہ کی تلاش تھی ۔میڈیا میں کترینہ کیف سمیت کئی نام سامنے آرہے تھے لیکن کرینہ کپور کا نام فائنل کرلیا گیا ہے ۔سلمان خان اور کرینہ کپور کی جوڑی اس سے قبل فلم ’کیوں کہ‘، ’میں اور مسٹر کھنہ‘، ’باڈی گارڈ‘ اور ’ بجرنگی بھائی جان‘ میں کام کر چکی ہیں۔یاد رہے کہ فلم ’بھارت‘ اگلے سال عید پر ریلیز ہونی ہے جس میں سلمان خان، ڈشا پٹانی اور کامیڈین سنیل گواسکر اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔