پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں کئی فلمیں ایسی ہیں جو خواتین کے گرد گھومتی ہیں، پاکستان میں ایسا نہ ہونے کے برابر ہے،عدنان سرور

datetime 28  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی فلم ‘موٹرسائیکل گرل’ کے ہدایتکار عدنان سرور نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک بھارت میں ایسی کئی فلمیں بنائی گئی ہیں، جو خواتین کے گرد گھومتی ہیں، لیکن پاکستان میں ایسا نہ ہونے کے برابر ہے۔تفصیلات کے مطابق فلم ‘موٹر سائیکل گرل’ رواں برس 20 اپریل کو ریلیز کی گئی تھی، جسے کافی اچھا رسپانس موصول ہوا تھا۔یہ فلم زینتھ عرفان کی زندگی کی کہانی ہے۔

جو اپنی بائیک پر شمالی علاقہ جات کی سیر کو نکلتی ہے اور ساری رکاوٹوں اور دقیانوسی سوچ کو روندتے ہوئے اپنا خواب پورا کرتی ہے، اس کردار کو ‘موٹرسائیکل گرل’ میں سوہائے علی ابڑو نے نبھایا۔رواں ہفتے کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں عکس ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام فلم موٹر سائیکل گرل پر ایک نشست کا اہتمام کیا گیا، جہاں فلم کے ہدایتکار عدنان سرور اور مرکزی اداکارہ سوہائے علی ابڑو سمیت دیگر کاسٹ نے بھی شرکت کی۔ فلم کے ہدایتکار عدنان سرور نے تقریب کے دوران بتایا کہ موٹر سائیکل گرل میں ہیرو لڑکا نہیں لڑکی ہے، جو کہ پوری فلم میں موٹر سائیکل چلا رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ سوچ رہے تھے کہ پتہ نہیں فلم دیکھی جائے گی یا نہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ فلم کی فنڈنگ جمع کرنے میں خواتین نے اہم کردار ادا کیا ہے اور ان ہی کی بدولت فلم آن اسکرین پیش ہو سکی۔عدنان سرور کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ہم سرحد کے اْس پار دیکھیں تو کئی فلمیں ایسی ہیں جو خواتین کے گرد گھومتی ہیں، مگر یہاں ایسا نہ ہونے کے برابر ہے، جبکہ آرٹ کے ذریعے بہت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔اس موقع پر سہائے علی ابڑو نے بھی اپنے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انھیں زینتھ عرفان کا کردار نبھا کر بہت اچھا لگا اور وہ آئندہ بھی اسی قسم کے منفرد کام کو ترجیح دیں گی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…