ممبئی (آئی این پی)حال ہی میں بالی وڈ کے آئٹم گیت ’’دلبر‘‘ سے شہرت حاصل کرنیوالی کینیڈین نڑاد ماڈل و رقاصہ نورا فتحی نئی ہندی فلم کی کاسٹ میں شامل ہو گئیں۔ ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق نورا کو نئی فلم بھارت میں کاسٹ کرلیاگیاہے۔ وہ جلد شوٹنگ کا حصہ بنیں گی۔اداکارہ پرینکا چوپڑا اور دیشاپٹنی کے بعد نورا تیسری اداکارہ ہیں جو’’ بھارت‘‘ کاحصہ بنی ہیں۔