بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

رشی کپور نے بیٹے کیلئے راجکمار ہیرانی کی ماں کے پاؤں پکڑ لیے

datetime 27  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ ان کے والد رشی کپورنے ان کے لیے راجکمار ہیرانی کی والدہ کے پاؤں پکڑ لیے تھے۔نامور بالی ووڈ اداکار رشی کپور میڈیا پر مخالفین کے بارے میں آگ اگلنے اور اپنی بے تکی حرکتوں کے باعث مشہور ہیں ،ماضی میں دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران رنبیر کپور نے خود اس بات کا اقرار کیا تھا کہ فلم’’جگا جاسوس‘‘کی ناکامی کے بعد کس طرح ان کے والد نے میوزک ڈائریکٹر پریتم کو کھری کھری سنائی تھیں جس کے باعث وہ شرمندہ ہوگئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی انٹرویو کے دوران رنبیر کپور نے کہا تھا کہ رشی کپور اپنے بچوں کے لیے بہت فکر مند رہتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ وہ اتنا شدید ردعمل ظاہر کرتے ہیں، رنبیر کپور نے ماضی کا ایک دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ جب ہدایت کار رجکمار ہیرانی کی کامیاب فلم’’لگے رہو منابھائی‘‘ریلیز ہوئی تھی اس وقت رشی کپور چاہتے تھے ان کا بیٹا یعنی میں راجکمار ہیرانی کے ساتھ کام کروں۔ اور یہی بات کرنے کے لیے وہ راجکمار ہیرانی کے گھر گئے اور راجکمار ہیرانی کی والدہ کے پاؤں پکڑ لیے اور کہا کہ آپ کا بیٹا بہت ذہین ہے اسے میرے بیٹے رنبیر کپور کے ساتھ بھی کام کرنا چاہئیے۔واضح رہے کہ فلم ’’سنجو‘‘ سے قبل رنبیر کپور راجکمار ہیرانی کی فلم ’’پی کے‘‘میں مختصر کردار نبھا چکے ہیں جس میں مرکزی کردار عامر خان نے اداکیاتھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…