پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ٹائیگر شروف کے ہمشکل نوجوان کی سوشل میڈیا پردھوم

datetime 27  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف کی طرح دکھنے والے نوجوان دیوڈ سہاریہ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔بالی ووڈ فلموں میں اکثر ہمشکل کرداروں پر مبنی کہانیاں دیکھنے میں آتی ہیں لیکن حقیقی زندگی میں بھی اکثر مشہور شخصیات کے ہمشکل سامنے آچکے ہیں جب کہ کچھ عرصہ قبل بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور عمران ہاشمی کے ہم شکل سامنے آئے تھے۔

تاہم اب ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف کے ہمشکل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلم ’ باغی‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف کا ہمشکل نوجوان دیوڈ سہاریہ بھارتی آسام فلم انڈسٹری میں اداکار ہیں اور ماڈلنگ کے شعبے سے بھی وابستہ رہ چکے ہیں لیکن اْن کی مقبولیت میں اضافہ اْس وقت ہوا جب ڈیوڈ نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پراپنی چند تصاویر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی توجہ کامرکزبن گئیں۔ڈیوڈ سہاریہ کی جانب سے تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد لوگ ان کی تصاویر دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ ڈیوڈ چہرے کے نقش ،بالوں کے اسٹائل اور جسامت سے بلکل ٹائیگر کی طرح لگتے ہیں دونوں کی شکل میں اتنی مشابہت ہے کہ عام لوگوں کے لئے پہچاننا ناممکن ہے۔ڈیوڈ سہایہ کا کہنا ہے کہ ابتداء میں لوگوں کی جانب سے ٹائیگر سے مماثلت رکھنے پر کافی حوصلہ افزائی کی گئی اور سب مجھے ٹائیگر ہی پکارتے تھے جوکہ مجھے اچھا بھی لگتا تھا کیوں کہ اْن کی میرے ساتھ یہ محبت صرف ٹائیگر کی وجہ سے ہے لیکن میں خود کا ایک نام بنانا چاہتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…