پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

امیتابھ بچن کی44 سالہ بیٹی کا والد کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ

datetime 18  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (شوبز ڈیسک)بولی وڈ بگ بی یعنی امیتابھ بچن تو گزشتہ کئی سالوں سے اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں، جب کہ ان کی اہلیہ جیا بچن، بیٹا ابھیشک بچن اور بہو ایشوریا رائے بچن بھی کئی سال سے ان کے نقش قدم پر چلتے آ رہے ہیں۔تاہم اب لگتا ہے کہ امیتابھ بچن کی بیٹٰی 44 سالہ شویتا بچن نندا بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کا سوچ رہی ہیں۔ امیتابھ بچن کی بیٹی پہلی بار بطور ماڈل ٹی وی اسکرین پر نظر آئی ہیں۔

شویتا بچن نندا جنہوں نے 1997 میں ہی کاروباری شخص نکھل نندا سے شادی کرلی تھی اور 2 بچوں کی والدہ بننے کے بعد گھریلو خاتون کی زندگی گزار رہی تھیں، وہ پہلی بار کسی ٹی وی اشتہار میں نظر آئی ہیں۔اس اشتہار کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں شویتا بچن نندا کسی اور کے ساتھ نہیں بلکہ اپنے ہی والد کے ساتھ ماڈلنگ کرتی دکھائی دی ہیں۔تقریبا ڈیڑھ منٹ دورانیے کے وقفے میں دونوں باپ اور بیٹی حقیقی زندگی کی طرح دکھائی دے رہے ہیں۔اشتہار میں امیتابھ بچن کو ریٹائرڈ سرکاری ملازم کے طور پر دکھایا گیا ہے، جو ماہانہ پنشن پر زندگی گزارتے ہیں، تاہم ایک ماہ کی پنشن میں ان کے اکاؤنٹ میں دگنی رقم آگئی، جسے وہ واپس کرنے کے لیے بیٹی کے ساتھ سرکاری دفتر آئے۔اشتہار میں ایک ایماندار پنشنر کے مسائل کو دکھایا گیا ہے، ساتھ ہی یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ بھارت میں سرکاری ملازمین کا پنشنرز کے ساتھ کس طرح کا رویہ ہوتا ہے۔اس سے زیادہ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ یہ اشتہار پنشنر کی حالت یا سرکاری ملازمین کے رویے پر نہیں بلکہ بھارت کی معروف جیولری کمپنی کی مشہوری کے لیے بنایا گیا ہے۔اس اشتہار میں ‘کلیان جیولرز‘ کی جانب سے اصول، بھروسے اور احساس کا درس دیا گیا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ 75 سالہ اداکار اپنی 44 سالہ بیٹی کے ساتھ کسی اشتہار میں نظر آئے۔ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اس اشتہار کے بعد امیتابھ بچن کی بیٹی ماڈلنگ یا اداکاری میں قدم رکھیں گی یا نہیں، تاہم ان کے اسکرین کے انداز کو کافی سراہا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…