لاہور(شوبز ڈیسک)امر یکہ میں مقیم پاکستانی گلوکار علی زمان نے بھی آج (منگل ) سے ڈیمز کی تعمیرکیلئے فنڈز جمع کر نے کی مہم کا اعلا ن کر دیا ‘فنڈز اکھٹے کر کے چیف جسٹس کے ڈیمز فنڈز میں جمع کروائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق گلوکار
علی زمان نے اس حوالے سے وہاں مقیم دیگر پاکستانیوں کیساتھ ملکر مہم کا آج (منگل ) سے آغاز کر نے کا اعلان کر دیا ہے جسکے لیے وہ امر یکہ کے مختلف شہروں میں مقیم پاکستانیوں سے ملیں گے اور ان سے پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر کیلئے فنڈز جمع کر یں گے ۔