اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

فلم’’شمشیرا‘‘ اب تک کی ہوئی تمام فلموں سے مختلف ہے،رنبیرکپور

datetime 28  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اپنے کیریئر میں زیادہ تر رومانوی کرداروں میں نظر آئے ہیں، تاہم اب ان کی اگلی فلم ’شمشیرا‘ کافی مختلف ہوگی۔فلم ’شمشیرا‘ کی ہدایات کرن ملہوترا دے رہے ہیں، جس کی پروڈکشن یش راج کمپنی کے بینر تلے کی جارہی ہے۔اس فلم میں سنجے دت بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جبکہ رنبیر کپور فلم میں ڈاکو بنے ہیں، فلم کی ٹیگ لائن ’کرم سے ڈکیت،

دھرم سے آزاد‘ بھی کافی ڈرامائی رکھی گئی ہے۔رنبیر کپور نے اپنی اس فلم کے حوالے سے بتایا کہ ’شمشیرا کسی ڈاکو کی کہانی نہیں، بلکہ یہ 1800 کے دور پر مبنی ہے، جس میں ڈاکوؤں کے ایک قبیلے کو دکھایا جائے گا، جو اپنی آزادی کی جدوجہد کریں گے، یہ فلم حقیقی کہانی پر مبنی ہے۔رنبیر کپور نے مزید کہا کہ ’میں جس طرح کی فلمیں کرتا ہوں شمشیرا ان سے کافی مختلف ہے، اس میں میرا باقی فلموں جیسا رومانوی کردار نہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اس فلم کا ٹیزر سامنے آیا تھا، جس میں رنبیر کپور کے کردار کی جھلک پیش کی گئی تھی۔شمشیرا کی شوٹنگ کا آغاز اس سال کے آخر میں ہوگا، جبکہ اسے 2019 تک مکمل کرلیا جائے گا۔رنبیر کپور کے مطابق فلم میں ایکشن کے ساتھ ساتھ رومانس بھی دکھایا جائے گا، کیوں کہ ہندی فلمیں اس کے بغیر مکمل نہیں۔فلم میں وانی کپور پہلی مرتبہ رنبیر کپور کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔35 سالہ رنبیر کپور اس وقت ایان مکھرجی کی فلم ’براہمسٹرا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ عالیہ بھٹ اور امیتابھ بچن کام کرتے نظر آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…