جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کرینہ کپور نے توند سے نجات کیلئے بہترین غذا بتادی

datetime 28  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)کرینہ کپور خان نے اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد جسمانی وزن میں ڈرامائی کمی لانے میں کامیابی حاصل کی اور اب انہوں نے اس کا راز بھی بتایا ہے۔کرینہ کپور نے کافی کم عرصے میں 20 کلو تک وزن کم کیا۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے کہاکہ میں ہمیشہ سے فٹنس پر بہت دھیان دیتی ہوں، سب کہتے ہیں کہ میں نے اپنا وزن بہت

تیزی سے کم کیا۔ مگر اس میں ڈیڑھ برس لگا، یہ وقت کے ساتھ ہوا اور میں نے یہ فلموں کے لیے نہیں کیا بلکہ اپنے لیے کیااور جہاں تک جسمانی وزن میں کمی لانے کے راز کی بات ہے تو اداکارہ نے بتایا ‘ میں ہمیشہ کہتی ہوں مجھے دوپہر اور رات کو کھانے میں کریلا دیا جائے اور مین اس سے خوش ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا’ زندگی میں ہمیشہ چھوٹی چیزوں میں خوشی ڈھونڈنی چاہئے، صرف کامیابی نہیں، میں اس وقت بہت خوش ہوتی ہوں جب کسی دوست کے ساتھ کافی پینے اور بات کرنے کا موقع ملے۔اس سے پہلے بھی کرینہ کپور نے ایک اور انٹرویو میں بتایا تھا کہ وزن کم کرنے کے لیے ڈائیٹنگ کو اپنانا نہیں چاہئے کیونکہ اس سے عارضی طور پر اچھے نتائج ملتے ہیں مگر طویل المعیاد بنیادوں پر صحت متاثر ہوتی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کھانا وقت پر کھا لینا چاہئے اور جنک فوڈ سے گریز کرنا چاہئے۔ان کے مطابق کھانے کا کوئی وقت نہ ہونا صحت کے لیے نقصان غذاؤں کی خواہش بڑھاتا ہے جس سے جسمانی وزن میں کمی کا خواب پورا نہیں ہوپاتا، اپنے طے کردہ کھانوں تک محدود رہنا ہے۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…