نیویارک (این این آئی) امریکی گلوکاراؤں ٹیلر سؤفٹ اور کیٹی پیری میں چار سال کی لڑائی کے بعد صلح ہو گئی، سؤفٹ نے کیٹی کی جانب سے بھیجا پیغام اور تحفہ قبول کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔اٹھائیس سالہ سؤفٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنا پیغام پوسٹ کیا ہے۔ انہوں نے پیری کی جانب سے بھیجے گئے خط
کی تصویر پر دل کے ایموجی کے ساتھ تھینک یو کیٹی لکھا ہے۔ پیری نے گزشتہ برس صلح میں پہل کی تھی۔ انہوں نے اپنے روئیے پر معذرت کی اور ٹیلر کو زبردست گلوکارہ قرار دیا لیکن ٹیلر کی جانب سے خاموشی رہی۔صف اول کی گلوکاراؤں کی لڑائی بیک اپ ڈانسروں کے مسئلے پر شروع ہوئی انکی ذاتی اور پروفیشنل زندگی پر اثر انداز ہوتے رہی۔