جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

اکشے کمار وردی نیلام کرنے پر قانونی شکنجے میں پھنس گئے

datetime 10  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار اور ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کو فلم ’رستم‘ میں استعمال کی گئی وردی نیلام کرنے پر قانونی نوٹس جاری کردیا گیا۔بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے کچھ روز قبل فلم ’رستم‘ میں استعمال کی گئی بھارتی بحریہ کی اصلی وردی کی نیلامی کا اعلان کیا تھا تاکہ نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی کو جانوروں کے تحفظ اور فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکے۔

تاہم اکشے اور ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کو وردی کی نیلامی کے اعلان پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور اب دونوں کو قانونی نوٹس بھی جاری کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی جانب سے وردی کی نیلامی کو روکنے کے لئے عدالت نے نیلام گھر سالٹ اسکاؤٹ کو نوٹس جاری کر دیا۔ نوٹس میں بتایا گیا کہ اس وردی اور میڈل کو نیلامی کے لئے پیش نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ وردی صدر کی طرف سے کمیشن افیسر کو اعزاز کے طور پر عطا کی جاتی ہے۔رپورٹس کے مطابق جاری کردہ نوٹس میں دونوں اداکاروں کو بھی تنبیح کی گئی، اور خبردار کیا کہ اگر اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی جانب سے نیلامی کی منسوخی کو ناکام بنانے کی کوشش کی گئی تو ان کے خلاف بھارتی پینل کوڈ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دوسری جانب لیفٹیننٹ کرنل سندیپ اہلاوت اور ساتھی افسران کی طرف سے بھی عوامی مفاد کے تحت وردی کی پاسداری کو برقرار رکھنے کے لئے دونوں اداکاروں کے خلاف ممبئی کی عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔واضح رہے تینو سریش دیسائی کی ہدایت کاری میں 2016 میں ریلیزہوئی فلم ’رستم‘ میں اکشے کمار کے مدمقابل الینا ڈی کروز نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ فلم میں بہترین اداکاری پر اکشے کمار کو نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…