ممبئی(آئی این پی) بالی وڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔آج دوپہر اداکار انیل کپور کی صاحبزادی و اداکارہ سونم کپور کی شادی آنند آہوجا سے سکھ رسوم و رواج کے مطابق انجام پائی۔شادی میں امیتابھ بچن، ورون دھون، ارجن کپور، رانی مکھرجی
، کرشمہ کپور، کرینہ کپور، سیف علی خان، ننھے تیمور، جیکولین فرنینڈز، رنویر سنگھ اور دیگر شامل تھے۔اس دوران رنویر سنگھ اور ارجن کپور نے مل کر خوب ہلا گلا کیا اور سونم کپور کی فلم کا گانا بھی گایا۔شادی کے بعد سونم کپور کے بھائی ہر شوردھن نے باہر موجود عام افراد میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔