پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کے اچھے دنوں کا آغاز ہو گیا

datetime 9  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی 25 سالہ بیٹی سارہ علی خان کے برے دنوں کے بعد اچھے دنوں کا آغاز ہوگیا۔سارہ علی خان کے فلمی کیریئر کے آغاز کے حوالے سے گزشتہ چند ماہ سے متنازع خبریں اور تنازعات سامنے آ رہے تھے۔سارہ علی خان کو اب تک 2 بھارتی فلموں میں کاسٹ کرنے کی تصدیق ہوچکی ہے، جب کہ دونوں ہی فلمز کی ٹیم کا دعویٰ تھا کہ ان کی فلم کے

ذریعے ہی سیف علی خان کی بیٹی فلمی کیریئر کا آغاز کریں گی۔سب سے پہلے سارہ علی خان کو ’کیدر ناتھ‘ میں سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ کاسٹ کیا گیا تھا اور اس بات کی بھی تصدیق کردی گئی تھی کہ سیف علی خان کی بیٹی کی بطور اداکارہ یہ پہلی فلم ہوگی۔لیکن بعد ازاں ’کیدر ناتھ‘ کی ٹیم کے درمیان اختلافات ہوگئے، جس وجہ سے فلم کی نمائش کا اعلان بھی نہیں کیا گیا، جبکہ اطلاعات تھیں کہ اختلافات کے باعث فلم کی شوٹنگ بھی روک دی گئی تھی۔بعد ازاں فلم کی شوٹنگ شروع تو کردی گئی تھی، مگر فلم کے پروڈیوسر، ہدایت کار اور دیگر سرمایہ کاروں کے درمیان فلم کے اخراجات اور اسے کافی عرصے تک مکمل نہ کیے جانے کے حوالے سے اختلافات کی خبریں آتی رہیں۔’کیدر ناتھ‘ کی ٹیم کے درمیان اختلافات کے بعد فلم ساز کرن جوہر نے اعلان کیا کہ انہوں نے سیف علی خان کی بیٹی کو اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ آنے والی کامیڈی ایکشن فلم ’سمبا‘ میں کاسٹ کرلیا۔ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ ’سمبا‘ سارہ علی خان کی پہلی فلم بھی ہوگی، کیوں کہ اس وقت تک ’کیدرناتھ‘ کی ٹیم نے اس کی نمائش کا اعلان نہیں کیا تھا۔اگرچہ بعد ازاں ’کیدر ناتھ‘ کو بھی 21 دسمبر 2018 کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا، مگر اختلافات کے باعث اس کی نمائش کو منسوخ کردیا گیا تھا’سمبا‘ کی ٹیم نے فلم کی نمائش کا اعلان کرتے ہوئے اسے 28 دسمبر 2018 کو ریلیز کرنے کا اعلان بھی کردیا تھا، جس وجہ سے خیال کیا جا رہا تھا کہ سارہ علی خان کی پہلی فلم رنویر سنگھ کے ساتھ ہوگی۔

تاہم اب اس حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ سارہ علی خان کی پہلی فلم رنویر سنگھ کے ساتھ نہیں بلکہ نوجوان ہیرو سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ ہوگی۔’کیدر ناتھ‘ کے ڈائریکٹر ابھیشک کپور نے فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی فلم 30 نومبر 2018 کو ریلیز کی جائے گی۔انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں سارہ علی خان سمیت فلم کی ٹیم کو بھی مینشن کیا، ساتھ ہی انہوں نے فلم کا پوسٹر بھی شیئر کیا۔

فلم ’کیدر ناتھ‘ کی ٹیم نے اعلان کردیا کہ سارہ علی خان کی پہلی فلم 30 نومبر کو ریلیز ہوگی، جب کہ ان کی دوسری فلم ’سمبا‘ 28 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔واضح رہے کہ سارہ علی خان ’کیدرناتھ‘ میں ایک نوجوان زائر کا کردار ادا کریں گی، جو ہمالیہ کے پہاڑوں کے درمیان تیرتھ یاترا پر جاتی ہیں۔سشانت سنگھ راجپوت ایک گائیڈ کے روپ میں نظر آئیں گے، اور تیرتھ یاترا کے لیے سارہ علی خان ان کی خدمات حاصل کرتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…