پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

102 ناٹ آؤٹ: بوڑھے باپ بیٹے کی فلم نے 20 کروڑ کمالیے

datetime 9  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن اور ماضی کے چاکلیٹی ہیرو رشی کپور کی فیملی فلم ’102 ناٹ آؤٹ‘ کا شائقین کو بے حد انتظار تھا، جسے 4 مئی کو ریلیز کردیا گیا تھا۔فلم سے شائقین کو بہت امیدیں وابستہ تھیں، کیوں کہ اس فلم میں پہلی بار امیتابھ بچن دوست اور ہیروز کے بجائے باپ اور بیٹے کے روپ میں نظر آئے۔فلم میں 75 سالہ امیتابھ بچن نے 102 سالہ والد کا کردار ادا کیا ہے ۔

جو فلم میں 65 سالہ رشی کپور کے والد بنے ہیں، تاہم فلم میں ان کی عمر 75 برس دکھائی گئی ہے۔فلم کو اب تک ملے جلے ریوز مل رہے ہیں، کئی تنقید نگاروں کے خیال میں فلم میں قدرے حقیقت کا مظاہرہ کیا گیا، جب کہ بعض کا ماننا ہے کہ فلم کی کہانی انتہائی کمزور ہے۔تاہم فلم کے رویوز سے ہٹ کر اگر اس کی کمائی کی بات کی جائے تو یقیناًحوصلہ افزا اعداد و شمار دیکھنے کو ملیں گے۔بولی وڈ تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئیٹ کی کہ ’102 ناٹ آؤٹ‘ نے ابتدائی 4 دن میں بھارت بھر سے 19 کروڑ 85 لاکھ روپے کمالیے۔انہوں نے لکھا کہ ’102 ناٹ آؤٹ‘ ابھی آؤٹ نہیں ہوئی اور فلم نے 7 مئی کو بھی 3 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے کمائے۔فلم نے پہلے ہی دن 3 کروڑ 52 لاکھ روپے کمائے تھے، جب کہ اگلے دن فلم نے اچھی کمائی کرتے ہوئے 5 کروڑ 53 لاکھ روپے بٹورے۔فلم نے سب سے زیادہ کمائی 6 مئی کو کی،اتوار اور عام تعطیل ہونے کی وجہ سے فلم نے بھارت بھر سے 7 کروڑ 60 لاکھ بٹورے اور یوں فلم نے 4 دن میں مجموعی طور پر 19 کروڑ 85 لاکھ روپے کی کمائی کی۔خیال رہے کہ اس فلم کو بھارت بھر کی 1200 سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا، خیال کیا رہا تھا کہ فلم پہلے ہی دن 4 کروڑ کے قریب کمانے میں کامیاب جائے گی۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…