جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

شاہ رخ خان کے بعد ایک اور بالی ووڈ اداکار 14سال بعد کرائے کی ماںکی بدولت باپ بن گئے؟کرائے کی ماں کا تعلق کس ملک سے ہے؟جان کر دنگ رہ جائینگے

datetime 8  مئی‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار شریاس تلپڑے کے گھر 14 سال بعد سروگیسی کے ذریعے ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرینڈ مستی، گول مال ، ہاو?س فل، اوم شانتی اوم جیسی مزاحیہ فلموں سے اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والے معروف اداکار شریاس تلپڑے 14 سال بعد سروگیسی کے عمل کے ذریعے بچی کے باپ بن گئے ہیں۔

شریاس تلپڑے نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نے ہمیں بچے کی پیدائش کا وقت اس ماہ کی 10 سے 12 کے اوسط کی تاریخ بتائی تھی اور اسی بات کا فائدہ اْٹھانے ہوئے ہم لوگ 2 تاریخ کو ہی ہانگ کانگ چلے گئے تاکہ 7 تاریخ تک واپسی ہو سکے تاہم 7 تاریخ کی شب ہانگ کانگ سے بھارت واپسی پر ہی ہمیں بچی کی پیدائش کی خوشخبری دی گئی۔شریاس تلپڑے نے مزید کہا کہ میری شادی 14 سال قبل ہوئی تھی اور میں اولاد کی نعمت سے محروم تھا تاہم جب سے یہ بچی ہماری زندگی میں آئی ہے میں بہت خوش ہوں اور بچی کے حوالے سے پرجوش بھی ہوں جب کہ دوستوں کی متعدد تجاویز کے باوجود میں اور میری اہلیہ نے اب تک بچی کا کوئی نام نہیں سوچا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ،عامر خان ،اداکارہ سنی لیون، معروف ہدایتکار کرن جوہر سمیت متعد فنکار کے گھر سروگیسی کے عمل کے ذریعے بچوں کی پیدائش ہوچکی ہے۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…