ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ فرانس کے شہر کانز میں سج گیا

datetime 8  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کانز (این این آئی)دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ فرانس کے شہر کانز میں سج گیا۔ اسی سلسلے میں کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے ستاروں کی بڑی تعداد کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اکترویں سالانہ کانزانٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا میلہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی تمام تر جگمگاہٹ اور رعنائیوں کے ساتھ بس شروع ہوگیا ہے۔جیوری ممبران اور اداکاروں کی بڑی تعداد ہوٹل کا رْخ کر رہی ہے۔

جبکہ اداکاروں کے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرنے شروع کردیئے ہیں۔سب سے منفرد نظر آنے کی کوشش کرتیں اداکارائیں نت نئے دلکش ملبوسات پہن کر ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہونے کیلئے بے تاب دکھائی دے رہی ہیں۔اس سال بھی دنیا بھر سے سینکڑوں فنکار کانز فلم فیسٹیول میں شریک ہوں گے جبکہ بالی وڈ سے ایشوریہ رائے بچن ، دپیکا پڈوکون اور پاکستانی فنکارہ ماہرہ خان بھی شرکت کریں گی۔8مئی سے 19مئی تک جاری رہنے والے کانز فلم فیسٹیول میں فلموں کے درمیان کڑے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے جس میں ہر روز کسی نہ کسی فلم کا پریمیئر ہوگا اور اس کی فلم اسٹار کاسٹ اپنے مداحوں کے سامنے ہوگی۔گیارہ دن تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں اداکاروں، ہدایت کاروں اور موسیقاروں سمیت فلمز سے جڑے دیگر افراد بھی شریک ہوں گے جبکہ بہترین کام کرنے والے فنکاروں کو ایوارڈز سے بھی نوازا جائے گا۔پیرس میں فلم فیسٹیول کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ اداکاروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…