بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’بھارتی کتے‘ ۔۔۔!کویتی امیگریشن حکام نے پاکستان کی شہریت چھوڑ کربھارت کی شہریت اختیارکرنیوالے عدنان سمیع اور اس کے سٹاف کو افسوسناک سلوک کا نشانہ بناڈالا،بات بڑھ گئی

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)’’بھارتی کتے‘ ۔۔۔!کویتی امیگریشن حکام نے پاکستان کی شہریت چھوڑ کربھارت کی شہریت اختیارکرنیوالے عدنان سمیع اور اس کے سٹاف کو افسوسناک سلوک کا نشانہ بناڈالا، بھارتی گلوکار عدنان سمیع نے کویتی امیگریشن حکام پر اپنے اسٹاف کے ساتھ بدتمیزی کرنے اور انہیں ’بھارتی کتے‘ کہنے کا الزام عائد کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق عدنان سمیع کویت میں لائیو پرفارمنس کیلئے گئے تھے ٗجہاں یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عدنان سمیع نے کویت میں

بھارتی سفارت خانے کے عملے سے رابطہ کیا تو وہاں سے کوئی مثبت جواب موصول نہیں ہوا جس پر وہ مزید برہم ہوگئے۔ بعدازاں انہوں نے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور اپنے پیغام میں کویت میں بھارتی سفارتخانے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے شہر میں محبت بانٹنے آئے اور یہاں ہمارے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا۔عدنان سمیع نے لکھا کہ کویتی امیگریشن حکام نے بغیر کسی وجہ کے ان کے عملے کے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں بھارتی کتے قرار دیا اور جب آپ سے رابطہ کیا گیا تو آپ نے بھی کچھ نہیں کیا، ان کی ہمت کیسے ہوئی اس طرح کا برتاؤ کرنے کی۔بعدازاں عدنان سمیع نے اپنی ٹوئٹ میں بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ سشما سوراج کو ٹیگ کیاجس پر سشماسوراج نے اس کا فوری جواب دیتے ہوئے لکھا کہ پلیز مجھ سے فون پر بات کریں۔وزیر مملکت برائے داخلہ کرن ریجیجو نے عدنان سمیع کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری متحرک وزیر خارجہ اس معاملے کو دیکھ رہی ہیں بعدازاں یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی گئی۔دوسری جانب عدنان سمیع نے بھارتی حکومت کے فوری اور مثبت جواب کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک دہائی سے ممبئی میں مقیم عدنان سمیع کو یکم جنوری 2016 کو ہندوستانی شہریت دی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…