جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

65 سالہ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن نے مجھے بھی جنسی طور پر ہراساں کیا‘اداکارہ کیٹ بلینشٹ

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)سنڈریلا، رابن ہڈ، دی ہوبٹ، گرل رائیزنگ، مینیفیسٹو، تھور ریگنوریک، دی لارڈ آف رنگز، ایلزبیتھ اور دی مسنگ‘ سمیت 70 سے زائد فلموں میں جلوہ گر ہونے والی ہولی وڈ اداکارہ کیٹ بلینشٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھی جنسی طور پر ہراساں ہو چکی ہیں۔48 سالہ کیٹ بلینشٹ نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں بھی 65 سالہ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن نے جنسی طور پر ہراساں کیا۔

جس وجہ سے انہیں تکلیف ہوئی۔خیال رہے کہ ہاروی وائنسٹن پر کیٹ بلینشٹ سے قبل کم سے کم 100 خواتین و اداکاراؤں نے جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ’ریپ‘ کرنے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔جن اداکاراؤں نے ان پر الزام لگایا ہے ان میں معروف اداکارہ سلمیٰ ہائیک اور ایشلے جڈ سمیت متعدد معروف اداکارائیں شامل ہیں۔ہاروی وائنسٹن نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں اپنے خلاف پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔ہاروی وائنسٹن پر گزشتہ برس اکتوبر میں الزامات سامنے آنے کے بعد نیویارک اور لندن پولیس نے ان کے خلاف الگ الگ تحقیقات شروع کر رکھی ہیں، جن کہ آسکر اکیڈمی نے ان کی رکنیت بھی معطل کر رکھی ہے۔گزشتہ ماہ ہی معروف اداکارہ ایشلے جڈ نے ان کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ان کا کیریئر برباد کرنے کا قانونی مقدمہ دائر کیا تھا۔اب اداکارہ کیٹ بلینشٹ نے بھی ہاروی وائنسٹن کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ انہیں تکلیف پہنچانے والے پروڈیوسر کو جیل کی سزا ہوگی۔فیشن و شوبز میگزین ’وروائٹی‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کیٹ بلینشٹ نے اعتراف کیا کہ انہیں بھی ہاروی وائنسٹن فلمز کے سیٹ پر جنسی طور پر ہراساں کر چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…