ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی فیشن آئکن سمجھی جانی والی اداکارہ سونم کپور کی شادی کی تقریبات شروع ہو گئیں، جس کے لیے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ایک طرف مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف اداکارہ کے مداح اس پریشانی میں مبتلا ہیں کہ فیشن آئکن اداکارہ کس ڈیزائنر کا تیار کردہ جوڑا زیب تن کریں گی۔اگرچہ سونم کپور نے تاحال اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی۔
کہ وہ شادی کی تقریبات اور رخصتی کے وقت کس ڈیزائنر کا تیار کردہ جوڑا پہنیں گی۔تاہم اطلاعات ہیں کہ وہ مہندی اور سنگیت کے پروگرام میں الگ اور رخصتی کے وقت کسی اور ڈیزائنر کا تیار کردہ لباس پہنیں گی۔دکن کیرونیکل کی ایک رپورٹ کے مطابق سونم کپور مہندی کی تقریبات کے دوران سادہ لباس زیب تن کریں گی، جس کی ڈیزائن انارکلی کے لباس کی طرح ہوگی۔ساتھ ہی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سونم کپور مہندی کی تقریبات کے دوران گلابی رنگ کے چپل پہنیں گی۔ہندوستان ٹائمز نے اپنی خبر میں بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ سونم کپور کے لیے عروسی جوڑا ان کی دوست ڈیزائنر انامیکا کھنہ تیار کریں گی۔ساتھ ہی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امکان ہے کہ سونم کپور اور ان کے خاندان کی جانب سے دی جانے والی شادی کی پارٹی میں وہ برطانوی فیشن ہاؤس ’رالف اینڈ روسو‘ کا تیار کردہ لباس پہنیں گی۔