ممبئی(آئی این پی) بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے کہا ہے کہ میرے نئے چیلنجز لینے کی خواہش میں ہمیشہ اضافہ ہوتا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے کہا ہے کہ ان کی مقامی زبان کی فلم میں کام کرنا ہمیشہ سے میری خواہش رہی ہے اور ایسی خواہشات میں ہمیشہ اضافہ ہوتا ہے کیونکہ مجھے چیلنجز لینا
پسند ہیں اور ایک بار وہ مکمل ہو جائے تو مجھے مزید چیلنجز لینے کی خواہش ہوتی ہے لہذا یہ خواہش کبھی ختم نہیں ہوتی اور مراٹھی فلم میں کام کرنے کی خواہش ہمیشہ سے تھی۔انہوں نے کہا کہ مراٹھی سینما اس وقت اپنے گولڈن فیز میں ہے اور مجھے اچھے موضوع پر مبنی مراٹھی فلم کا انتظار تھا۔ مادھوری ڈکشٹ پہلی بار مراٹھی فلم ’’بکٹ لسٹ ‘‘ میں دکھائی دیں گی۔