پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

50 پسندیدہ ترین شخصیات میں رنویر سنگھ نے پہلا نمبر حاصل کرلیا

datetime 6  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ جنہوں نے ایک سروے میں بھارت کے سب سے پسندیدہ شخص کا اعزاز اپنے نام کیا ہے، وہ خود کو اب بھی ایسا بھاری بھر کم بچہ سمجھتے ہیں، جس میں کوئی بھی لڑکی دلچسپی نہیں لیتی۔خیال رہے کہ رنویر سنگھ نے بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کی جانب سے کرائے گئے آن لائن سروے میں پہلا نمبر حاصل کیا۔ سروے میں لوگوں سے پوچھا گیا تھا کہ

ان کا پسندیدہ شخص کون ہے؟50 پسندیدہ ترین شخصیات میں رنویر سنگھ نے پہلا نمبر حاصل کیا، جب کہ دوسرے نمبر پر بھارتی اداکار پربھاس رہے، جن کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ’باہو بلی 2‘ نے ریکارڈ بنائے تھے۔اسی فہرست میں کرکٹر ویرات کوہلی تیسرے، ہریتھک روشن چوتھے، سدھارتھ ملہوترا پانچویں، ورون دھون گیارہویں، رنبیر کپور 12 ویں اور شاہد کپور 14 ویں نمبر پر رہے۔اس سے قبل 2015 میں بھی رنویر سنگھ ہی اس فہرست میں پہلے نمبر پر رہے تھے، جب کہ 2016 میں وہ اس فہرست میں چوتھے اور تازہ یعنی 2017 کی فہرست میں وہ ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگئے۔رنویر سنگھ نے سروے میں انہیں ووٹ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹوئیٹ بھی کی، جس پر دپیکا پڈوکون نے انہیں جواب دیا، جس کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ نے بھی انہیں ہی ووٹ دیا ہوگا۔بھارت کے سب سے پسندیدہ شخص کا اعزاز اپنے نام کرنے کے باوجود رنویر سنگھ نے نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے خود کو بہت زیادہ چربی والا بچہ قرار دیا۔بولی وڈ کے علاؤ الدین خلجی نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی خود کو نویں جماعت میں پڑھنے والے بچے کی طرح سمجھتے ہیں، جسے بھاری بھر کم ہونے کی وجہ سے کوئی لڑکی نہیں چاہتی تھی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کی جانب سے انہیں سب سے پسندیدہ شخص قرار دیے جانے پر ان کا اعتماد بحال ہوا ہے، تاہم ان کے ذہن میں اب بھی یہ خیال موجود ہے کہ موٹے بچے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…