لاہور (این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے کاسٹنگ کاؤچ کے حوالے سے کوریوگرافر سروج خان کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’شوبز انڈسٹری میں کوئی کسی کو جنسی زیادتی کا نشانہ نہیں بناتا، بلکہ باہمی رضامندی سے جنسی تعلقات قائم ہوتے ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے بالی ووڈ انڈسٹری کے بارے میں نیا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سروج خان کے اس بیان
کی پرزور حمایت کرتی ہیں، راکھی ساونت کے مطابق آج کل کی لڑکیاں کیریئر بنانے کے لیے سمجھوتہ کرنے پر تیار ہوجاتی ہیں اور کام حاصل کرنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو راضی ہوجاتے ہیں ۔اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ فلم انڈسٹری میں نئی تھیں، اس وقت انہیں بھی جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ کسی کے ہاتھ نہ آئیں اور انہوں نے اپنی اداکاری کے بل بوتے پر خود کو منوایا، بالی ووڈ میں کوئی کسی کو ریپ کا نشانہ نہیں بناتا، بلکہ یہاں پر ہر کوئی رضامندی اور رضاکارانہ طور پر تعلقات استوار کرتا ہے۔