منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے رنویر سنگھ کے نام سے ٹرین سروس منسوب کردی

datetime 1  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) سوئٹزرلینڈ میں بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار رنویر سنگھ کے نام سے ٹرین چلے گی۔بالی ووڈ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی کامیاب ترین فلم ’پدماوت‘ میں علاؤالدین خلجی کے کردار سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار رنویر سنگھ کا ستارہ آج کل خوب چمک رہا ہے جہاں ایک طرف وہ اب تک ’پدماوت‘ میں اداکاری پر لوگوں سے داد وصول کررہے ہیں تو وہی انہیں مسلسل فلموں

کی آفرز بھی ہورہی ہیں جب کہ وہ پہلے ہی انڈسٹری کے دو بڑے ہدایت کار ’کبیر خان‘ اور روہت شیٹھی کے ساتھ فلم ’83‘ اور ’سمبا‘ سائن کرچکے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ پہلے بھارتی اداکار ہیں جنہیں سوئٹزرلینڈ کی سیاحت کے فروغ کے لیے خیرسگالی سفیر مقرر کیا گیا ہے جب کہ اداکار حال ہی میں فلم ’گلی بوائے‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد چھٹیاں گزارنے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے جہاں وہ سیروتفریح میں مصروف ہیں اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ مختلف مقامات کی تصاویر بھی شیئر کیں۔رپورٹس کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے رنویر سنگھ کے نام سے ٹرین سروس منسوب کردی ہے جس کا نام’رنویر آن ٹور‘ رکھا گیا ہے اور اس کا افتتاح بھی اداکار خود ہی کریں لیکن اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ خصوصی ٹرین سروس کتنے عرصے تک چلے گی جب کہ ٹرین کا افتتاح آج کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…