لاہور( این این آئی)فلمسٹار ثناء نے کہا ہے کہ فیورٹ ازم نے انڈسٹری کے حالات کو خراب کیا، موجودہ حالات میں انڈسٹری کی ترقی کے لئے ہمیں سینئرز کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی آگے لانا ہوگا ۔انہوں نے ایک انٹر ویو کے دوران کہا کہ ہمارے دور میں اچھے رائٹر اور اچھے ڈائریکٹر موجود تھے۔
جن کے جانے سے انڈسٹری کو نقصان ہوا ہے اور فلم کا زوال شروع ہو گیا ۔ جب فلم میں کام کرنے کے جنون میں نئی اداکاراؤں نے اپنے پاس سے پیسے دینے شروع کر دئیے یہ بھی زوال کی ایک وجہ بنی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے اچھی فلموں کا آغاز ہو چکا ہے جو کہ فلم انڈسٹری کے لئے اچھی علامت ہے ۔