لندن (این این آئی)برطانوی شہزادے ہیری سے منگنی کرنیوالے امریکی اداکارہ میگن میرکل کے سر میں ظاہر ہونے والے ایک سفید بال کو بھی ذرائع ابلاغ میں بھرپور اہمیت دی جا رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا
پر مختلف حلقوں نے اس بات پر ناگواری اور برہمی کا اظہار کیا ہے کہ شہزادہ ہیری کی منگیتر کے سر میں نمودار ہونے والے ایک سفید بال کو اتنی زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔ایک دوسری خاتون نے ٹوئیٹر پر کہا کہ اس نوعیت کے مضامین خواتین اور نوجوان لڑکیوں کے اعتماد سے محروم ہونے کا ذریعہ بنتے ہیں۔