ٹرمپ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی کون میدان میں اتر آیا ؟اعلان کر دیا گیا

5  اپریل‬‮  2018

نیویارک (این این آئی)معروف ہالی ووڈ اداکار اور سابق ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار ڈیوین جانسن نے بالآخر2020میں اْن کے صدارتی امیدواربننے سے متعلق افواہوں پر اپنی زبان کھول دی ۔امریکی میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں ڈیوین جانسن ’دی راک‘ کا کہنا تھا کہ 2020میں صدارتی امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کی افواہوں کے حوالے سے عوام بہت خوش اور پرجوش ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صدارتی امیدوار کی افواہوں پر عوام کے جوش سیایک مثبت جواب مل رہاہیاور یہ چیز میرے لیے بہت اہم ہے۔

اس کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ لوگ اپنی موجودہ صدر سے خوش نہیں ہیں۔جانسن نے بتایا کہ یہ ایک ایسی مہارت ہے جس میں سالوں کے تجربے کی ضرورت ہوتی ہے، چاہے وہ مقامی، ریاستی یا پھر قومی سطح پرہو۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے میرا ملک اور یہ صدر کا عہدہ نہایت قابل احترام ہیں، جبکہ اس کے بارے میں کسی الجھن کا شکار نہیں،ہاں اگر ڈونلڈ ٹرمپ یہ کرسکتے ہیں ، تو میں بھی یہ کرسی حاصل کرسکتا ہوں۔ٹرمپ کے حوالے سے انہوں نے انکشاف کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے کچھ ایسے غیر معمولی سچ سامنے آئے ، جس سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ نے صدر بننے کے بعد جو کچھ کیا، اس کے بعد سے عوام نے یہ سوچ لیا ہے کہ کوئی بھی امریکی صدر بن سکتا ہے۔جانسن نے کہا کہ ہم ان لوگوں کو واپس لائے ہیں،جن کے پاس امریکی تاریخ ، سیاست اور تجربے سے متعلق معلومات ہیں اورانہیں معلوم ہے کہ قوانین کیسے بنائے جاتے ہیں۔ڈیوین جانسن نے بتایا کہ وہ اپنا مستقبل سیاست میں نہیں دیکھتے، جبکہ ابھی تو انہیں بہت کچھ سیکھنا ہے اور ابھی تو وہ صرف یہ باتیں سن رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں صدارتی امیدوار کی افواہوں سے بہت خوش ہوا،اس سے میرے حوصلے بہت بلند ہوئے، لیکن اس کے لیے مجھے کچھ سال درکار ہیں ، اس لئے ابھی مجھے چھوڑدواور مجھے کام کرنے اور سیکھنے دو۔انٹرویو کے دوران 45سالہ اداکارنے یہ بھی بتایا کہ ایک مشہور سیاسی شخصیت نے ان سے پوچھا تھاکہ اگر ان کا صدارتی امیدوار بننے کا ارادہ ہوجائے تو وہ ان کوصرف ایک کوڈ میں ’میں الیکشن لڑنے آرہا ہوں‘ کا میسج کردیں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…